ابنا: رامین مہمانپرست نے ترکی کے وزیراعظم ہاؤس کے اطلاعات ونشریات دفتر کے ڈائرکٹر جنرل " مراد کارا کایا " کی انقرہ میں ہونیوالی ملاقات میں کہا کہ شام کے بحران کا حل ،تشدد کا خاتمہ ،قومی مفاہمت اور غیر جانبدارانہ انتخابات کا انعقاد ہے۔ انہوں نے شام میں مغربی ممالک کی مداخلت کی مخالفت اور بحران شام کے خاتمے کےلئے علاقائی تعاون پر زور دیتے ہوئے مزید کہا کہ شام میں بدامنی ،تشدد اور خانہ جنگی کا دوام صہیونی حکومت کے مفادات کے تحفظ کے سلسلے میں مغربی ممالک کی خواہش ہے۔جناب رامین مہمانپرست نے ترکی کی بعض شخصیات کے غلط بیانات پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اختلافات پر مبنی بیانات دینے کے بجائے علاقائی مسائل کے حل کےلئے دونوں ممالک کے مابین تعاون پر زور دینا چاہیئے۔اس ملاقات میں ترکی کے وزیراعظم ہاؤس کے اطلاعات ونشریات دفتر کے ڈائرکٹر جنرل " مراد کارا کایا " نے ایران اور ترکی کے تعلقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ علاقے میں امن واستحکام کا قیام ، دونوں ممالک کےلئے بڑی اہمیت کی حامل ہے۔اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمانپرست ایک صحافتی وفد کے ہمراہ ترکی کے دورے پر ہیں۔
.......
/169